فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل واوڈا نیب راولپنڈی پیش، بطور گواہ بیان ریکارڈ کرائیں گے

اسلام آباد:  نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نیب راولپنڈی پیش ہو گئے، وہ بطور گواہ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی کیس میں بطور گواہ بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں،  گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی  نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے جہاں ان سے تقریبا ساڑھے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔

اسی کیس میں آج سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکلا عدالت پیش ہوئے ۔شیخ رشید کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل کا 190 ملین پاؤنڈ کیس سے کوئی تعلق نہیں، ان کے کیس کے اہم کردار شہزاد اکبر سے تعلقات کشیدہ تھے، یہاں تک کہ ان سے بات چیت تک بند تھی۔