جہانگیر ترین دوبارہ متحرک ، 20 سے زائد اہم شخصیات کی ملاقات

لاہور: سینئرسیاستدان جہانگیر ترین سیاست میں دوبارہ متحرک ہو گئے،20 سے زائد اہم شخصیات نے ملاقات کی، نااہلی ختم کرانے کیلیے کوششیں شروع کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی فارورڈگروپ بننے کو تیارہیں، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماﺅں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں،جہانگیر ترین سے ایک ہفتے کے دوران 20 سے زائد اہم شخصیات کی ملاقات ہوئی ۔

جہانگیر ترین نے لاہور میں سیاسی دفتر بھی قائم کرلیا،جہانگیر ترین نااہلی ختم کرانے کیلیے بھی متحرک ہوگئے ، ذرائع کاکہناہے کہ نااہلی ختم ہونے کے بعد ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے ۔