حسین الٰہی کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

کئی اہم رہنما اور ارکان اسمبلی اب تک پی ٹی آئی سے الگ ہو چکے ہیں۔

May 24, 2023 · قومی
حسین الٰہی شام 7 بجے لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ فائل فوٹو

حسین الٰہی شام 7 بجے لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ فائل فوٹو

لندن: رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے،کئی اہم رہنما اور ارکان اسمبلی اب تک پی ٹی آئی سے الگ ہو چکے ہیں، چوہدری وجاہت حسین کے بعد رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے،حسین الٰہی شام 7 بجے لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔