کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے پانچ بینکوں پر مختلف قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر22کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بینکوں کو یہ جرمانے صارفین کی فراہم کی جانے والی غیر تسلی بخش خدمات،اینٹی منیءلانڈرنگ،فارن ایکس چینج اور جنرل بینکنگ آپریشنز کے معیارات کی خلاف ورزی پر عائد کئے گئے ہیں،پانچوں بینکوںکو مجموعی طور پر22کروڑ40لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ،عسکری بینک کو 8کروڑ34لاکھ روپے، سندھ بینک کو 5کروڑ54لاکھ روپے، زرعی ترقیاتی بینک کو 3کروڑ74لاکھ روپے، سونیری بینک کو 2کروڑ74لاکھ روپے اور موبی لنک مائیکرو فنانس کو 2کروڑ5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔