اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو
اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو

پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالہٰی کی  عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست  خارج کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبوری ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

پرویز الٰہی کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور مؤقف اپنایا گیا کہ ان کے سینے میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔

پراسیکیوشن کا کہناتھاکہ میڈیکل جعلی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل لائیں، ابھی فیصلہ کردیتے ہیں ، کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کی گئی اور پھر عدم حاضری پرعبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی گئی ۔