پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے، فائل فوٹو
پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے، فائل فوٹو

اسد قیصر کا ابھی موڈ نہیں بنا پریس کانفرنس کا ؟

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کےد وران عدالت عظمیٰ نے استفسار کیا ہے کہ  اسد قیصر کا ابھی موڈ نہیں بنا پریس کانفرنس کا ؟،پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں جس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی مقدمات تفصیلات کی فراہمی کیلیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس ارباب طاہر نے کی اور دوران سماعت وکیل سے استفسار کیا کہ  کیا اسد قیصر کا ابھی موڈ نہیں بنا پریس کانفرنس کا؟جسٹس ارباب طاہر کا وکیل سے استفسار ، اُنہیں کہیں پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں ۔

سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس نے 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔