ٹیکساس (نیٹ نیوز) امریکا میں ایک دلچسپ پروگرام ہوا، جس میں کائل نام کے 1500 سے زائد افراد کائل ہی نام کے شہر میں اکٹھے ہوئے جو کہ ایک ریکارڈ بن گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پروگرام کا نام بھی کائل فیئر ہی تھا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں کائل نامی ایک چھوٹا شہر ہے جہاں 3 روزہ کائل فیسٹیول منعقد ہوا، اور 1500 سے زائد ایسے افراد جمع ہوئے ہیں جن کے نام بھی کائل ہی ہیں۔ ایک جانب تو یہ موسمِ بہار کا میلہ تھا تو دوسری جانب یہاں شہر کے نام والے افراد نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ تمام افراد کی ٹی شرٹ پر کائل کے ساتھ ان کے مکمل نام لکھے گئے تھے۔
اگرچہ 2017ء میں بوسنیا کے ایک شہر میں ایونز نام کے 2325 افراد ایک جگہ جمع ہوئے تھے اور وہ ایک بڑا ریکارڈ ہے لیکن یہ میلہ کائل والوں نے لوٹ لیا۔ تمام مردوخواتین نے اپنے اپنے نام کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جہاں آتش بازی کی گئی اور دیگر دلچسپ مقابلے رکھے گئے تھے۔