پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہوگئے، فائل فوٹو
پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہوگئے، فائل فوٹو

لاہور : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار

لاہور ( امت  نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن اسکواڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق برکی گول چکر کے قریب اسکواڈ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا جس کے بعد ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکار اور ڈاکوؤں کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔