جہانگیر ترین کا ’’عوامی تحریک انصاف‘‘ بنانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے جبکہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔
ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان بھی اس نئی جماعت میں شامل ہوں گے۔

کراچی، اندرون سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال دوستوں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جبکہ لاہور میں پارٹی سیکریٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے۔

جہانگیر ترین کی گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے 70 سے زائد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام ’ ’ عوامی تحریک انصاف “ ہو سکتا ہے