اعجاز چوہدری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عسکری ٹاور پر حملے، فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

May 26, 2023 · اہم خبریں, قومی
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا، فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا، فائل فوٹو

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

پی ٹی آئی رہنما کیخلاف تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملے، فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اعجازچوہدری سے تفتیش درکار ہے، عدالت ریمانڈ فراہم کرے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔