پرویز الہی نے حفاظتی ضمانت کیلیے درخواست دائر کر دی

عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں مگر عدالت پیش نہیں ہونے دیا جا رہا۔ درخواست

May 26, 2023 · قومی
اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو

اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے حفاظتی ضمانت کیلیے درخواست دائر کر دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اینٹی کرپشن کے مقدمے میں دائر کی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوہدری پرویز الہی عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں مگر انہیں عدالت پیش نہیں ہونے دیا جا رہا۔

وکلا کی وساطت سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہی کو عدالت پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔