عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ۔ فائل فوٹو
عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ۔ فائل فوٹو

عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

کراچی: وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نےچیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں کوکین اور شراب کے اجزا پائے گئے ہیں۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد پمز ہسپتال میں عمران خان کا طبی معائنہ کروایا گیا جس کے مطابق عمران خان کی ٹانگ میں کوئی فریکچر بھی نہیں تھا، میڈیکل رپورٹ میں عمران خان کی ذہنی صحت پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے گئے ہیں، عمران خان کی حرکات و سکنات عام آدمی والی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ۔ عمران خان کی ٹانگ میں فریکچر ظاہر کرکے پلستر کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان باتیں کیا کرتا تھا اور نکلا کیا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی اور تریبت کے بغیر ممکن نہیں ہیں، 1971 کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کے واقعات ہوئے۔