اسلام آباد (امت نیوز) ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئےجبکہ 6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےدوہزار 573ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.12فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔