پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر نعرے درج ہیں۔ فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر نعرے درج ہیں۔ فائل فوٹو

جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز لگ گئے

اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بینرز لگ گئے۔ مختلف جگہوں پر وال آف شیم بنائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وال آف شیم پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز آویزاں ہیں ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر نعرے درج ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بینرز اسلام آباد کچہری چوک روڈ اور اے ٹی سی کے باہر آویزاں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،اسی تناظر کئی سینئر رہنما پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے ہیں۔