خدیجہ شاہ کی میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک نصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کی میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست  مسترد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔

یاد رہے کہ نو مئی کو کور کمانڈر ہاﺅس پر حملے کے کیس میں خدیجہ شاہ حراست میں ہیں، جب پولیس نے کارروائیوں کا آغاز کیا تو وہ مسلسل کئی روز تک روپوش رہیں جبکہ انہیں مبینہ طور پر حملے کا مرکزی کردار بھی کہا جارہاہے ۔

واضع رہے گزشتہ روز خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔