فائل فوٹو
فائل فوٹو

قانون بنتے ہی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، لیکن اس قانون کے بنتے ہی اس کے خلاف سماعت بھی مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس کی سماعت یکم جون کو ہوگی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس کیلیے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس سے قبل 8 مئی کو کیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کی تھی۔