مولانا طارق جمیل کا عمران خان کو تبلیغ میں وقت لگانے کا مشورہ

“سارے پی ٹی آئی والے تین تین دن تبلیغ میں لگاؤ، آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی خان صاحب کو بھی لے جاؤ” بہت فائدہ ہو گا۔

May 30, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تبلیغ میں وقت لگانے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف والوں کو تبلیغ میں وقت لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل اس موقع پر کہتے ہیں کہ “سارے پی ٹی آئی والے تین تین دن تبلیغ میں لگاؤ، آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی خان صاحب کو بھی لے جاؤ”۔