اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت بجٹ پرتمام شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنے اوربجٹ پران کی تجاویزحاصل کررہی ہے،نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروباردوست ہوگا۔
ایف بی آرہیڈکوارٹرزمیں ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرزآف پاکستان (آباد) کے وفد نےنئے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویزکے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال پروفد کے شرکاءکو بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تجاویزکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اقتصادی صورتحال کے باوجود حکومت معیشت کو استحکام اور ترقی پر گامزن کرنے کیلئے کام کررہی ہے،نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ کاروباردوست ہوگا۔