ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ، 5 افراد زخمی
کیس کے مدعی نے ملزم پر فائرنگ کر دی، زخمیوں میں وکیل، پٹواری اور پولیس اہلکار بھی شامل
May 30, 2023 · قومی
فائل فوٹو
کوئٹہ: دکی میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں کیس کی سماعت جاری تھی کہ کیس کے مدعی نے ملزم پر فائرنگ کر دی، دکی پولیس کے مطابق زخمیوں میں وکیل، پٹواری اور پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ واردات کے بعد ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا۔