سانحہ9مئی، مزید 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت

حساس ادارے کی ٹیم نے ملزمان کو سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا۔

May 30, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے 4 ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے 4 ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی۔

عدالت نے حکم کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی سیکرٹ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی۔

عدالتی حکم کے بعد حساس ادارے کی ٹیم نے ملزمان کو سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ کی سماعت آرمی ایکٹ کے تحت ہوگی۔