فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی روپے کے حوالے سے امریکی جریدے کا انتباہ

نیویارک: امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔