بچے کی پیدائش، قطری طیارے کی کراچی میں لینڈنگ
ماں اور بچہ مزید نگہداشت کیلئے نجی اسپتال منتقل،خاتون کا تعلق فلپائن سے ہے
May 30, 2023 · قومی
کراچی(امت نیوز) دوران پرواز بچے کی پیدائش کے باعث قطر ائرویز کے طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی، ماں اور بچے کو مزید نگہداشت کیلئے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی ائر پورٹ پر دوحا سے منیلا جانے والی پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، قطر ائرویز کی پرواز 934 رات گئے لینڈ کی گئی۔ بچے کی پیدائش دوران پرواز ہوچکی تھی۔ خاتون جورابل ہرموسیلا کا تعلق فلپائن سے ہے۔