امریکی ڈالرکے مقابلے میں شامی پائونڈ کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے، فائل فوٹو
امریکی ڈالرکے مقابلے میں شامی پائونڈ کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے، فائل فوٹو

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312روپے کی بلند ترین سطح پر

کراچی(امت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔گزشتہ روزامریکی کرنسی کی قدر اوپن مارکیٹ میں بڑھ کر 312روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ انٹربینک میں محدود اتارچڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر 6پیسے کمی سے ڈالرکی قدر285.35روپےہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافےسے 1956 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جس کے باوجود ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ۔ایک تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کمی سے2لاکھ 32 ہزار 800 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1458 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپےہوگئی ہے۔