پٹرول 8 روپے ، ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا

اسلام آباد (امت نیوز)حکومت کا پٹرول 8 روپے ، ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے پہلے 15 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ نے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل سستا کرنے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 8 روپے کمی سے 262 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 5 روپے کمی سے 253 روپے مقرر کر دی گئی۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے سستا کر دیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔