امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
ملاقات میں وزیر خارجہ نے جون میں ہیلتھ ڈائیلاگ کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی ۔
June 1, 2023 · قومی
کراچی (اُمت نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جون میں ہیلتھ ڈائیلاگ کے انعقاد کا خیرمقدم کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر میں علاقائی تعاون اور متاثرین سیلاب کی بحالی میں مزید تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔