اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔
اوگرا نے ایل پی جی کے نرخ میں کمی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق درآمدی اور مقامی ایل پی جی کی قیمت197 روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 438 سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کے ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمت 2322 مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل سلینڈرکی قیمت میں 1686 روپے کی کمی ہوئی ہے، ایل پی جی کا کمرشل سلینڈر8933 روپے میں فروخت ہوگا۔