امریکی ڈالرکے مقابلے میں شامی پائونڈ کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے، فائل فوٹو
امریکی ڈالرکے مقابلے میں شامی پائونڈ کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے، فائل فوٹو

اوپن مارکیٹ میں ڈالر منہ کے بل گرگیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 294 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت 32 پیسے کم ہوئی ہے، کمی کے بعد انٹربینک میں امریکی  ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت میں 15 روپے تک کمی ہوئی ہے جس کے بعد 318 روپے پر فروخت ہو رہاہے ،پاﺅنڈ کی قیمت 14 روپے کم ہونے کے بعد 370 روپے پر آ گیاہے ، ریال 4.50 روپے سستا ہو کر 79 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمت میں بھی پانچ روپے کمی ہوئی ہے اور 81 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔