حلیم عادل شیخ تحریک انصاف سندھ کے صدر مقرر
سیکریٹری جنرل عمرایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
علی حیدر زیدی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد مذکورہ عہدہ خالی تھا۔ فائل فوٹو
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلیم عادل شیخ کوصدر تحریک انصاف سندھ مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے حلیم عادل شیخ کو صدر تحریک انصاف سندھ مقررکردیاگیا،سیکریٹری جنرل عمرایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
*چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے حلیم عادل شیخ کو صدر تحریک انصاف سندھ مقرر کر دیا گیا
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا pic.twitter.com/Pm5Pqxebsd
— PTI (@PTIofficial) June 2, 2023
یاد رہے کہ علی حیدر زیدی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد مذکورہ عہدہ خالی تھا۔