اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو
اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو

ڈٹے رہنا، بالکل پیچھے نہیں ہٹنا، پرویزالہیٰ

لاہور: تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ ڈٹے رہنا، بالکل پیچھے نہیں ہٹنا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پولیس نے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا، کمرہ عدالت میں پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی سمیت وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا۔ہم حق اور سچ پر ہیں، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ ڈٹے رہنا، بالکل پیچھے نہیں ہٹنا۔ ایک دم ڈٹ جائیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر محسن نقوی ظلم کروا رہا ہے، سارے فساد کی جڑ وہی ہے، میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا، یہ برُا کر رہے ہیں اور یہی نتائج بھگتیں گے۔شروع دن سے پاک افواج کا حامی رہا ہوں، بے گناہ ہوں، عدلیہ پر بھرپور بھروسہ ہے۔