پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے بری کر دیا گیا
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الہی کیخلاف کرپشن کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
نجی یونی ورسٹیوں کی مد میں بھی کرپشن کی گئی، فائل فوٹو
لاہور: تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو کرپشن کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الہی کیخلاف کرپشن کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے پرویز الہیٰ کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرویز الہیٰ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو مقدمے میں ناکافی شواہد کی بنا پر بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔