گرفتار ہم کریں اور گالیاں بھی ہم کھائیں،آپ لوگ سائیڈ پر ہو جائیں،ایسا نہیں ہو سکتا، فائل فوٹو
گرفتار ہم کریں اور گالیاں بھی ہم کھائیں،آپ لوگ سائیڈ پر ہو جائیں،ایسا نہیں ہو سکتا، فائل فوٹو

چوہدری پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

پرویز الٰہی کو گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کرپشن کیس سے ڈسچارج کیا گیا تھا، پرویزالٰہی پر ایک ارب روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ عدالت سے رہائی کے احکامات کے بعد پرویز الٰہی کو دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ فیصلہ میرٹ کے برعکس آیا، ہم فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، ہم پرویز الٰہی کی بریت پر اپیل کریں گے۔