فلوریڈا(نیٹ نیوز)دنیا کی سب سے گول لیکن قدرتی جھیل فلوریڈا میں واقع ہے۔ اسے’’کنگسلے جھیل‘‘کہا جاتا ہے جس کا دوسرا نام’’چاندی کے ڈالر والی جھیل‘‘بھی ہے۔فلوریڈا کلے کاؤنٹی میں واقع یہ جھیل پوری ریاست میں ماہی گیری کا بہترین مقام بھی ہے۔ لیکن اس کی وجہ شہرت ایسی ہے کہ گویا کسی نے پرکار سے انتہائی گول دائرہ کھینچ کر اس میں پانی بھردیا ہو۔ لیکن اس کی گولائی کا اندازہ اسی وقت ہوتا ہے جب اسے بلندی سے دیکھا جائے۔
دیکھنے والے اس کی درست خمیدگی دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔پوری جھیل کا گھیرا دو میل یا ساڑھے چار کلومیٹر ہے اور ساحلی رقبہ ساڑھے پانچ میل تک ہے۔