پشاور میں عالم دین مفتی احسان الحق مسجد سے گھر جاتے ہوئے قتل

بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 3روز قبل بھی ایک امام قتل ہوچکے

June 4, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور (امت نیوز) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کردیا۔پولیس کےمطابق مفتی احسان الحق کومسجدسے گھرجاتے ہوئے نشانہ بنایاگیا، مفتی احسان الحق کے قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ تین روز قبل یکہ توت میں بھی ایک پیش امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔