بہاولپور سے لاہور جاتی بس ٹریفک حادثے کا شکار، 4افراد جاں بحق

بستی پکا(اُمت نیوز)بہاولپور سے لاہور جانے والی بس  بستی پکا کے قریب حادثے کا شکار ،  4 افراد جاں بحق  جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  گاڑی سائیکل سوار لڑکے کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل میں جالگی،موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد کچلے گئے،سائیکل سوار بچہ بھی گاڑی کی سائیڈ لگنے کی وجہ سے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ، جبکہ تیز رفتار بس روڈ کے ساتھ آئل مل کی دیوار میں جا لگی،ریسکیو ٹیمیں نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیزکو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والےتینوں افراد کا تعلق ماڑی بھاگو خاں سےتھا  اور تینوں  ایک ہی خاندان سےتعلق رکھتے تھے،تینوں افراد میلہ دیکھنے جارہے تھے۔

ڈاکٹر احمد خادم کے مطابق  جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا پوسٹمارٹم کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر  کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ایک شخص کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی محمد رضوان اور اے سی غلام حسین موقع پر پہنچ گئے، ایس ڈی پی محمد رضوان کا کہنا ہے کہ دیگر مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔