مال بردارٹرک کھائی میں جاگرا ،4 افراد جاں بحق

نیلم (اُمت نیوز)آزادکشمیر کی وادی نیلم کے علاقے چانگاں میں مال بردارٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ چانگاں کے مقام پر پیش آیا، ٹرک مانسہرہ سےنیلم جارہا تھا
تاہم مال بردارٹرک منزل پر پہنچنے سے قبل کھائی میں جاگرا اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ چاروں افراد کی لاشیں کھائی سے نکال لی گئیں ہیں۔