آصف زرداری کے باؤنسرز جاری،ایک ہی بال میں متعددوکٹیں گرا دیں

کراچی (اُمت نیوز)سابق صدرآصف زرداری کے باؤنسرز جاری،ایک ہی بال میں متعددوکٹیں گرا دیں، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب کی سیاست میں سرگرم ہیں،مختلف رہنماؤں کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ وسطی پنجاب سےسابق صدرآصف علی زرداری سے چوہدری علی اشرف کی ملاقات ہوئی ہے۔این اے 74 گوجرانوالہ سے چوہدری علی اشرف نےپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، این اے 79 حافظ آباد جلالپور بھٹیاں سے چوہدری انصر نے شمولیت کا اعلان کیا ہے اور پی پی 58 گوجرانوالہ سے چوہدری حارث میراں نے بھی شمولیت کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری، حسن مرتضیٰ موقع پرموجود تھے۔ پیپلز پارٹی رہنما امتیازصفدروڑائچ، اظہرحسن ڈار، ودود ڈارو سمیت دیگر نے شرکت کی۔