آصف علی زرداری کا لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ

جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ،ضلعی صدر اسلم گل

June 4, 2023 · قومی
نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، فائل فوٹو

نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، فائل فوٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں بڑاعوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب کی سیاست کے مرکز لاہور میں پیپلز پارٹی بڑا عوامی جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، پارٹی کے ضلعی صدر اسلم گل شہرکے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں متحرک سیاست جاری ہے، پارٹی میں مزید سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا ہے۔