مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جا گرا،4 فوجی جاں بحق

مظفر آباد(امت نیوز) وادی نیلم میں مال بردارٹرک حادثے کاشکارہوگیا۔حادثے کے نتیجے4 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مال بردارٹرک چانگن کے مقام پردریائے نیلم میں جاگرا،مقامی لوگوں،ریسکیواہلکاروں اورپاک فوج کے جوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔چاروں فوجی جوانوں کی لاشیں دریاسے نکال کرمظفرآباد کے ہسپتال منتقل کردیں۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے وادی نیلم چانگن کے مقام پر پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثہ اور چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گوجرانوالہ میں ایمن آباد میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر بارہ سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور بڑا بھائی زخمی ہوگیا۔

سیٹلائٹ ٹاؤن کے محمد رفیق کے دو بیٹے بارہ سالہ حسیب اور سولہ سالہ حسنین موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پاک ٹاؤن یوٹرن پر عقب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے تیز رفتاری کے باعث اُنہیں کچل ڈالا ۔حسیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔حسنین شدید زخمی ہوگیا۔ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سیالکوٹ میں تیز رفتار مسافر وین نے پیدل سڑک پار کرنے والے نوجوان کو کچل کر مار ڈالا ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ بھیڈپلی پر تیز رفتار وین نے پیدل سڑک کراس کرنے والے نوجوان سجاول حسین کو کچلا۔ وین ڈرائیور فرار ہوگیا۔