میاں اظہر ، پی پی رہنما ندیم افضل چن کے والد گرفتار

لاہور(امت نیوز ) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں محمد اظہر کو نامعلوم افراد لے گئے جبکہ پی پی رہنماندیم افضل چن کے والد کوگرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما میاں حماد اظہر نے رات گئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد میاں محمد اظہر گھر میں موجود تھے کہ پولیس اور سویلین کپڑوں میں نامعلوم افراد پکڑ کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں، ان کی عمر 82 سال ہے اور شدید بیمار ہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کوگرفتارکرلیاگیا،اپنی ٹویٹ میں ندیم افضل چن نے کہاہے کہ میرے گھر سے میرے 75 سالہ والد کو گرفتار کر لیا گیاہے،گرفتار کرنے والو! میرے بوڑھے باپ کو چھوڑ دو، میں آکر گرفتاری دے دوں گا، میرے باپ نے تو 15سال پہلے سیاست پر لعنت بھیج دی تھی۔