گورنر خیبرپختونخوا کی آصف زرداری سے اہم ملاقات

کراچی(اُمت نیوز)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کی سیاسی، اقتصادی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔باہمی دلچسپی کے امور بھی ملاقات میں زیر بحث رہے، صوبہ میں معاشی بحران کے باعث مسائل و مشکلات پر بھی تفصیلی گفتگوہوئی،ملاقات میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سیاسی استحکام و ملکی ترقی کیلئے متحد ہو کر کوششیں کرنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں نگران صوبائی وزرا منظور آفریدی، فضل الٰہی،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ، سابق صدر میاں انجم نثار، خواجہ شاہ زیب اکرم بھی موجود تھے۔