وزیر خارجہ بلاول کا دورہ عراق،پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت پہلے پہنچ گئی

عراق(اُمت نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے 3روزہ دورہ عراق کیلئے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت پہلے پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل 3روزہ سرکاری دورے پر کل عراق پہنچیں گے، بلاول بھٹو کے دورے سے قبل ہی مرکزی و صوبائی رہنماء عراق پہنچ گئے ہیں ،عراق پہنچنے والے رہنماوں میں فیصل کریم کنڈی، شرجیل میمن، ناصر شاہ شامل ہیں ، ان کے علاوہ ندیم افضل چن، مکیش چاولہ، قاسم نوید قمر بھی عراق پہنچ چکے ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں:یہ فتنہ سیاست سےمائنس ہوگا وزیر خارجہ بلاول بھٹو عراقی ہم منصب سمیت دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے ، بلاول بھٹو پارٹی رہنماوں کے ہمراہ زیارات کیلئے کربلا، نجف بھی جائیں گے۔