حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، فائل فوٹو
حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، فائل فوٹو

رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہاکہ ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، اپنی فوج پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے،شہدا کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث تھے ان کو بے نقاب کرنا ضروری ہے،شرپسند عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو عبرتناک سزا دینی چاہیے۔