طوفان سے سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی، عمان اور گجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔ فائل فوٹو
طوفان سے سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی، عمان اور گجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔ فائل فوٹو

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان،

کراچی: موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان (بائے پر جوائے) بننے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارکا کہنا ہے کہ اس طوفان سے سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی، عمان اور گجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارکا کہنا تھا کہ جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، 10 یا 11 جون کو یہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے سائیکلون کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیکلون کا نام بنگلا دیش کے تجویز کردہ الفاظ پر’بائے پر جوائے‘ رکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ’بائے پر جوائے‘ کا مطلب تباہی کے ہیں۔