اجلاس میں پیر کے روز تک 75 کروڑ روپے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ فائل فوٹو
اجلاس میں پیر کے روز تک 75 کروڑ روپے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ فائل فوٹو

بی آرٹی بس سروس بند کرنے کیلیے7 جون کی ڈیڈ لائن

ٹرانسپورٹ کمپنی نے بی آرٹی بس سروس 7 جون کو بند کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کوبقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر پر لکھا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پیر کے روز تک 75 کروڑ روپے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اگر آج ادائیگی نہ کی گئی تو 7 جون منگل کو سروس معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔