انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا، فائل فوٹو
انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا، فائل فوٹو

رانا ثنا اللہ کی طبیعت ناسازہو گئی، اسپتال منتقل

فیصل آباد :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی طبیعت ناسازہو گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز ہونے پرانہیں فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رانا ثنا اللہ کو بخار اور بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت ہوئی، بلڈپریشر اورطبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ایم ایس کاکہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے مختلف ٹیسٹ کیے، خطرے کی بات نہیں ۔