امپورٹڈ انرجی سیور بلب ، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی۔ فائل فوٹو
امپورٹڈ انرجی سیور بلب ، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی۔ فائل فوٹو

وفاقی بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز، مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ انرجی سیور بلب ، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی۔

درآمدی لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، بالوں کیلیے امپورٹڈ کلرز، ڈائپرز اور پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے درآمدی میک اپ، بیگز، جوتے اور جیولری پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد عائد ہوگا، مردوں کے درآمدی کپڑے اور جوتے سمیت درآمدی اشیا پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔