توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت پیش نہیں ہوئے۔
June 6, 2023 · قومی
کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، فائل فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت پیش نہیں ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چودھری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔