مفرور ملزم کے والد زبیر نے بیوی کو طلاق دے دی تھی،فائل فوٹو
مفرور ملزم کے والد زبیر نے بیوی کو طلاق دے دی تھی،فائل فوٹو

کراچی، سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا

کراچی: بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی بلاک اے گلشن حبیب مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی کچھ دیر موت اور زندگی میں کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔

مقتول کی شناخت 45 سالہ یوسف ولد فضل محمد کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن امداد علی نے بتایا کہ مقتول یوسف کو اس کے سوتیلے بیٹے زیب اللہ ولد زبیر نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مفرور ملزم کے والد زبیر نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور ڈیڑھ سال کے بعد ملزم کی والدہ نے یوسف نامی شہری سے دوسری شادی کرلی تھی۔