وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج

کوئٹہ: سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کیا گیا ،مقدمہ قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کاکہناہے کہ مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیاگیا ،قتل کا مقدمہ شہید جمیل کاکڑتھانے میں درج کیاگیا ۔

یاد رہے کہ عبدالرزاق شر سنگین غداری کیس میں عمران خان کیخلاف پٹیشنر تھے ۔