نئی سیاسی جماعت کے خدوحال سامنے آنے لگے

لاہور: سینئر سیاست دان جہانگیر ترین کی سربراہی میں قائم ہونے والی نئی سیاسی جماعت کے خدوحال سامنے آنے لگے ۔

جہانگیر ترین نئی سیاسی پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ صدر کیلیے علیم خان کی تقرری متوقع ہے جبکہ سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان ہوں گی۔ پارٹی کا سیکریٹری جنرل سندھ یا خیبرپختونخواسے لیا جائے گا۔۔

پارٹی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پارٹی کے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ جہانگیر ترین نئی جماعت کے عہدیداروں کے ساتھ کل یا پرسوں پریس کانفرنس کریں گے۔

نئی پارٹی میں 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،  سینئر ترین قیادت مشاورت کیلیے لاہور پہنچ چکی ہے ، سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں آج رات عشائیہ بھی دیا جائے گا۔